Warning: curl_exec() has been disabled for security reasons in /home/nayapaki/urdu.nayapakistan.tv/wp-content/themes/NayaPakistanUR/functions.php on line 337
92

سالی کے ساتھ’’ گھٹیا ‘‘حرکت بھارتی بلے باز یوراج سنگھ عدالت طلب

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی کر کٹر یوراج سنگھ پر ” سالی” آکنکشا نے گھریلو تشددکا الزام عائد کر دیا ہے ۔آکنکشا نےیوراج سنگھ پر باقاعدہ ان پر کیس دائر کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آکنکشا نے یوراج سنگھ ،اپنی ساس اور اپنے شوہر کے خلاف کیس دائر کر دیا ہے ۔ تاہم ابھی تک آکنکشا نے بھارتی میڈیاسے بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔آکنکشا ان کی خاتون وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آکنکشا کی ساس اوران کے شوہر ان کو ذہنیاور معاشی طور پر حراساں کر رہے ہیں۔ اور یوراج سنگھ نہ صرف آکنکشا

کی ساس کا ساتھ دے رہے ہیں بلکہ اپنی سالی کو کہہ رہے ہیں کہ اپنی ساس کی بات مانیں ورنہ ان کو گھر سے نکال دیا جائے گا۔تاہم آکنکشا کے الزامات کے پیش نظر آکنکشا کی ساس، شوہر اور یوراج سنگھ کے خلاف کیس دائر کر دیا گیا ہے اور کیس کی سماعت21اکتوبر کو کی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارتی بلے باز یوراج سنگھ اس سے قبل بھی کئی سکینڈلز کی زد میں رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں