51

سدھوکا سر لانے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دل

ممبئی : بھارت میں انتہاپسند ہندوتنظیم بجرنگ دل نے سدھو کے سر پر 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا، نوجوت سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان دشمن انتہا پسند نوجوت سنگھ سدھو کی جان کے درپے پر ہوگئے، انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے سدھو کے سر کی قیمت مقرر کردی۔

رہنما بجرنگ دل کا کہنا ہے کہ سدھوکا سر لانے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

یاد رہے نوجوت سدھو کے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ سے گلے ملنے اور صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے ساتھ بیٹھنے پر بھارتی میڈیا اور انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں : سدھو کی تقریب حلف برداری میں شرکت، بھارتی میڈیا بھڑک اٹھا
جس کے بعد لدھیانہ میں مشتعل افراد نے سدھو کے پوسٹر اور پتلے کو آگ لگائی گئی جبکہ انتہا پسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے، جس میں سدھو کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

خیال رہے سابق بھارتی کرکٹر،سیاست دان اور ٹی وی ہوسٹ نوجوت سنگھ سدھو نے وطن واپس جا کر بھی پاکستان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان والوں نے کہا ہمیں بہادر لوگ پسند ہیں، آپ نے بہت بہادری کی۔
سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسی مہمان نوازی کی گئی کہ زمین پر پیر نہیں لگنے دیے،عمران خان نے حلف برداری کی تقریب میں مجھے دیکھ کر سینے پر ہاتھ رکھ کر سلام کیا۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر، سیاست داں اور ٹی وی ہوسٹ کا شمار عمران خان کا دوستوں میں ہوتا ہے، وہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آئے تھے، جہاں‌ وہ میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں