41

شیخ رشید نے ریلوے کی 50 ہزار خالی آسامیاں پوری کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی قوم کو خوشخبری، کہتے ہیں لاہور سے راولپنڈی کا فاصلہ ساڑھے تین گھنٹے میں طے ہو گا۔ ریلوے کی 50 ہزار خالی آسامیاں پوری کرنے اور ٹریکنگ سسٹم لانے کا بھی اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے نیب سے درخواست کی ہے کہ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے علاوہ ریلوے حکام کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ، حسن اور حسین کو بھی وطن واپس لایا جائے۔

انہوں نے ہر ریلوے ڈویڑن میں 4 نرسریاں قائم کرنے اور ریلوے ٹریک کے دونوں طرف پودے لگانے کا اعلان بھی کیا۔ جعلی بینک اکاؤ نٹ کے کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کے قیام پر ان کا کہنا تھا کہ مضبوط کیس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں