Warning: curl_exec() has been disabled for security reasons in /home/nayapaki/urdu.nayapakistan.tv/wp-content/themes/NayaPakistanUR/functions.php on line 337
81

ایسےمعروف پاکستانی اداکار جو بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے میں ناکام ہو گئے

کراچی: بہت ہی پاکستانی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کرنے کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوایا جیسے کہ عمران عباس،فواد خان ، ماہرہ خان اور عاطف اسلم۔ یہ معروف پاکستانی اداکارپاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کا بہت بڑا نام مانے جاتے ہیں ۔لیکن بہت سے اداکار ایسے ہی جو کہ فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے میں ناکام ہو گئے ۔
ان ناموں میں سرفہرست وینا ملک کا نام ہے ۔ وینا ملک نے ریالٹی شو بگ باس کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے کی کوشش کی تھی لیکن نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے میں ناکام ہو گئی ہیں بلکہ ان کی حرکات کے باعث ان کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ مالک بھی اپنی قابلیت کے باوجود بھارتی فلم انڈسڑی میں اپنا نام بنانے میں ناکام ہو گئی تھیں ۔

ماروا حسین پاکستانی فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کرنے کے بعد بھارتی فلمانڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے کی کوشش کی تھی ۔ ان کی اداکاری کو بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سراہا گیا تھا لیکن ان کی فلم باکس آفس میں اپنا نام بیدا کرنے میں ناکام ہو گئی تھی۔

میرا نے پاک بھار ت فلم “نظر” میں کام کر کے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کر نے کی کوشش کی لیکن وہ نہ صرف ناکامہو گئیں بلکہ ان کی نازیبا حرکات کے باعث ان کو بہت تنقید کا نشانہ بنا یا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں