98

کویت، بالکونی میں کپڑے لٹکانے اور سکھانے پر پابندی

کویت: کویتی حکومت نے بالکونی میں کپڑے لٹکا کر سکھانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ٹیم تشکیل دے دی جو عوام کو متنبہ کرے گی کہ وہ اس عمل سے گریز کریں وگرنہ جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں حکومت نے شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے بالکونی میں کپڑے سکھانے پر پابندی عائد کردی۔

Image result for A CLOTHES HANG IN BALCONY

گورنر کویت کی جانب سے ایمرجنسی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو مختلف علاقوں میں دورے کرے گی اور بالکونی میں کپڑے سکھانے والے شہریوں کو متنبہ کرے گی کہ وہ اس عمل سے باز رہیں بصورتِ دیگر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق گھروں کی بالکونی میں سکھانے کے لیے لٹکائے جانے والے کپڑے شہر کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں اسی باعث حکومت نے فی الفور پابندی عائد کی جس کا اطلاق فلیٹوں کے رہائشی افراد پر بھی ہوگا۔

Related image

حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیم کے سربراہ زید ال ایزنی کا کہنا ہے کہ ہم آگاہی کے لیے ہر شہر ، گلی اور محلے میں پوسٹرز، بینرز اور اسٹیکر چسپاں کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم ختم ہونے کے بعد اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اُس پر 100 سے 300 کویتی دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا علاوہ ازیں اگر کسی فلیٹ کی بالکونی مین کپڑے لٹکے نظر آئے تو انتظامیہ (یونین) کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

زی ال ایزنی کا کہناتھا کہ اگر کسی نے کپڑے دھو کر بالکونی میں لٹکائی تو اُس پر پہلی بار رقم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا بعد ازاں اس سے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے مزید سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم نے آگاہی کے لیے حکمتِ عملی مرتب کرلی ہے تاکہ کسی شہری کے ساتھ زیادتی نہ ہو، عوام کو یہ بھی آگاہ کیا جائے گا کہ اُن کے اس عمل سے ماحول کو شدید نقصان پہنچتا ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں