75

ڈبلن ٹیسٹ :اوبرائن کی سنچری پاکستان کی فتح میں رکاوٹ

ڈبلن ٹیسٹ میں آئر لینڈ کے کیون اوبرائن کی سنچری نے قومی ٹیم کو فتح سے دور کر دیا، فالو آن کا شکار میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں کم بیک کر کے ایک سو انتالیس رنز کی برتری حاصل کر لی، آئرش بلے باز آج تاریخی ٹیسٹ کے آخری روز نامکمل دوسری اننگز کو آگے بڑھائیں گے۔

ڈبلن ٹیسٹ کا آج آخری روز ہے، آئرش ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا کر سنبھل گئی، کیون اوبرائن کی شاندار سنچری نے سرفراز الیون کو فتح سے دور کر دیا، اسٹورٹ تھامپسن نے بھی اوبرائن کا خوب ساتھ دیا، وہ 53 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔

پاکستانی اوپنر اظہر علی کا چوتھے روز کے اختتام پر کہنا تھا کہ کیچز ڈراپ کرنے سے نقصان ہوا۔آئر لینڈ آج 7 وکٹوں پر 319 رنز سے دوسری نامکمل اننگز کاآغاز کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں