73

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے قبل حسن علی انجری کا شکار

میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن علی لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث ان کے ہاتھ میں 3 ٹانکے آئے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 24 مئی سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ سے فی الحال باہر نہیں ہوئے ہیں ۔

قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کے مطابق فاسٹ بولر نے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کی تاہم محمد عامر کی بھی فٹنس میں کافی بہتری آئی ہے انہوں نے پریکٹس سیشن کا حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ انجری کے شکار فاسٹ بولر حسن علی 24 مئی سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ سے فی الحال باہر نہیں ہوئے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑی سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی ہوں گے ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں