89

لارڈز ٹیسٹ میں فخر زمان کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان

دورہ آئر لینڈ سے قبل کینٹ اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف پریکٹس میچز اور پھر ڈبلن ٹیسٹ میچ کے لیے نظر انداز کیے جانے والے فخرزمان کو لارڈز ٹیسٹ میں گرین کیپ ملنے کا امکان روشن ہوگیا ہے کیوں کہ اوپنر نے لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں 71رنز دھواں دھار اننگز کھیل کر طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں بھی اپنی افادیت ثابت کردی ہے۔

لارڈز ٹیسٹ میں فخر زمان کو ٹیسٹ کیپ دیئے جانے کی صورت میں بابر اعظم یا حارث سہیل کو ان کے لیے جگہ خالی کرنی پڑے گی ، حارث سہیل نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف پریکٹس میچز میں 79اور55رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلیں تھیں تاہم آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن ٹیسٹ میں وہ محض31اور7رنز کی باریاں ہی کھیل پائے لیکن ان کی باؤلنگ کی افادیت سے انکار کسی طور پر ممکن نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں