62

انگلش کپتان جو روٹ نے میچ فکسنگ سے متعلق الجزیرہ کی رپورٹ مسترد کر دی

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ نے میچ فکسنگ سے متعلق الجزیرہ کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، عرب ٹی وی نے اپنی ڈاکومینٹری میں 2016 کے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چنئی ٹیسٹ میں فکسنگ کا انکشاف کیا تھا۔

الجزیرہ کی میچ فکسنگ سے متعلق ڈاکو مینٹری پر آئی سی سی سمیت تمام کرکٹ بورڈز متحرک ہو گئے۔ رپورٹ میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت کئی ممالک کے کرکٹرز کا فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2016 میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چنئی ٹیسٹ میں 3 انگلش پلیئرز نے فکسنگ کی، اس ٹیسٹ میں بھارت کو 75 رنز سے فتح ملی تھی۔

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے الجزیرہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ فکسنگ سے متعلق ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ آسٹریلوی بورڈ نے بھی ڈاکومینٹری میں فکسنگ انکشافات کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں