68

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر مارک سٹون مین کی جگہ کیٹن جیننگز سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

پاک انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کا یکم جولائی سے لیڈز میں آغاز ہوگا، میزبان ٹیم نے اہم مقابلے کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

آؤٹ آف فارم اوپنر مارک سٹون مین کی جگہ کیٹن جیننگز کو شامل کر لیا گیا، دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز بچانے کیلئے انگلش ٹیم کو لیڈز میں لازمی فتح درکار ہے، میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی سرفراز الیون ایک صفر سے سیریز جیت جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں