73

لارڈز کے ہیروز نے خواتین کرکٹرز میں بھی جذبہ جگا دیا، ایشیاکپ کی تیاریاں تیز

لارڈز کے ہیروز شاہینوں کو دیکھتے ہوئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے بھی ایشیا ٹی 20 کپ میں جیت کا جذبہ لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ 3 جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ایونٹ میں قومی ویمن ٹیم کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہو گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو ٹکرائیں گی۔

ملائیشیا کی سرزمین پر ویمن ٹی 20 ایشیا کپ 3 جون سے ہو رہا ہے، شیڈول ایونٹ کی تیاریوں کے لیے خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آ رہی ہیں۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کے ساتھ ساتھ فزیکل ٹریننگ کے لیے ڈرل سیشن بھی ہوئے۔ غیر ملکی کوچ مارک کولز نے بلے بازی کی ٹِپس بھی دیں۔

لارڈز کے ہیروز کے بعد ویمن کھلاڑی بھی فتح کے جھنڈے گاڑنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ افتتاحی روز تین میچ کھیلے جائیں گے، قومی ٹیم کا پہلا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہو گا جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی ویمن کھلاڑی 9 جون کو میدان میں اتریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں