58

ناقص کارکردگی ،3 سعودی فٹبالرز کو سزا دینے کا فیصلہ

سعودی فٹبال فیڈریشن نے ورلڈکپ میں روس کیخلاف افتتاحی میچ میں ناقص کارکردگی پر تین کھلاڑیوں کو سزا دینے کا اعلان کردیا۔

گول کیپر عبداللہ المیوف، سٹرائیکر محمد الصہلاوی اور دفاعی کھلاڑی عمر ہاوسانی کے زیر عتاب آنے کا خدشہ ہے۔ چیف فٹبال فیڈریشن عادل عزت نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میچ کا نتیجہ ناقابل برداشت ہے، کھلاڑی اپنی صلاحیتیں دکھانے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

چیئرمین جنرل سپورٹس اتھارٹی ترکی بن عبدل محسن الشیخ نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں