49

ذہین گوریلے نے اشاروں کی زبان سے لوگوں کو بات سمجھائی، ویڈیو وائرل

امریکا کے چڑیا گھر میں موجود گوریلے نے سیر کے لیے آنے والے لوگوں کو اشاروں کی مدد سے اپنی بات سمجھا دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے میامی چڑیا گھر میں موجود گوریلے کو بھوک لگی تو انتظامیہ نے کھانے دینے سے منع کردیا، بارہا احتجاج کرنے کے باوجود جب اُسے کھانا نہ ملا تو اُس نےبھوک مٹانے کا نیا طریقہ تلاش کیا۔

گوریلا عوام کی مدد لینے چاہتا تھا مگر اُسے بھی معلوم تھا کہ لوگ بات کو سمجھ نہیں سکیں گے اس لیے گوریلے نے انتہائی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشاروں سے لوگوں کو اپنی بات سمجھانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب بھی رہا۔

چڑیا گھر کی سیر کے لیے آنے والے لوگوں کا رش بڑھا تو وہ ان کے قریب بیٹھا تاکہ کوئی بھی پنجرے میں آسانی کے ساتھ کھانا پھینکے تو اُسے یہ آرام سے حاصل کرلے۔

انٹرنیٹ پر اس سارے واقعے کی ویڈیو شیئر ہوئی جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے اور انہوں نے گوریلے کی ذہانت کی خوب داد بھی دی جبکہ کچھ نے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں