30

عاطف میاں کا استعفیٰ: مشاورتی کونسل کے ایک اور رکن عمران رسول بھی مستعفی

عاطف میاں کے استعفے کے معاملے پر اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک اور رکن عمران رسول نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔

ماہر معاشیات عمران رسول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’ آج صبح بوجھل دل کے ساتھ اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دیا ہے، جن حالات کے باعث عاطف دباؤ کا شکار ہوئے وہ ان میں سے ایک ہیں جن پر میں اتفاق نہیں کرتا، مذہب کی بنیاد پر فیصلہ کرنا میرے اصول سے باہر ہے اور ان قواعد سے بھی جو میں اپنے بچوں کو سیکھاتا ہوں‘۔

Imran Rasul
@ImranRasul3
With a heavy heart, I have resigned from the EAC this morning. The circumstances in which Atif was asked to step down are ones I profoundly disagree with. Basing decisions on religious affiliation goes against my principles, or the values I am trying to teach my children. (1/5)

10:56 AM – Sep 8, 2018
2,099
1,812 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

عمران رسول نے کہا کہ ’کونسل چھوڑنے کے باوجود پاکستان کے لیے کام کرتا رہوں گا‘۔

واضح رہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کے استعفے پر مشاورتی کونسل کے رکن عاصم اعجاز خواجہ بھی احتجاجاً مستعفی ہو گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل کیا گیا تھا تاہم اس معاملے پر شدید تنقید اور احتجاج کے باعث حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

عاطف میاں اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی

بعد ازاں ڈاکٹر عاطف میاں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور لکھا کہ وہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ اس کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔

عاطف میاں نے لکھا کہ ان کی دعا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل اپنے مینڈیٹ کے مطابق بھرپور کام کرے تاکہ پاکستانی قوم آگے بڑھ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں