113

رونالڈو پانچویں مرتبہ سال کے بہترین فٹ بالر قرار

پیرس: پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو سال کا بہترین فٹ بالر قرار دیتے ہوئے فرانس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ دیا گیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 5ویں مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا اور اس طرح


انہوں نے لیونل میسی کا سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر ک ردیا۔

کرسٹیانو رونالڈو جہاں سال کے بہترین فٹ بالرق رار پائے وہیں ارجنٹینا کے لیونل میسی دوسرے اور برازیل کے نیمار تیسرے نمبر پر رہے۔ رونالڈو نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دوستوں، اہلخانہ، ساتھیوں اور کوچز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں