49

عمران خان کی حلف برداری میں گواسکر کی عدم شرکت پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں سنیل گواسکر کی عدم شرکت پر بھارتی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرز سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کیا گیا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے 18 اگست کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کی حامی بھری ہے لیکن سنیل گواسکر نے پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث شرکت سے معذرت کی ہے۔

بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

سنیل گواسکر کی جانب سے تقریب میں عدم شرکت پر بھارتی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا ہے اور کئی چینلز نے کہا کہ سنیل کے لیے ’دوست سے زیادہ دیش‘ اہم ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیل گواسکر بھارت کو مقدم رکھتے ہیں، اس لیے انہوں نے عمران خان کا دعوت نامہ مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو کئی بڑے صحافیوں نے آڑے ہاتھوں لیا اور بھارتی اینکر راجدیپ سردیسائی نے ٹوئٹ کیا کہ سنیل گواسکر نے انہیں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ انگلینڈ میں کمنٹری کر رہے ہوں گے، اس لیے تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے لہذا اس بات کا ’دیش‘ سے کوئی تعلق نہیں۔

Rajdeep Sardesai

@sardesairajdeep
Here is video of @IndiaToday interview with Gavaskar. One correction: Gavaskar scored 96 in his last test against Pakistan and not a century.. guess I got carried away!😄

8:13 PM – Aug 12, 2018
887
331 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
ایک اور بھارتی صحافت کا بڑا نام برکھا دت نے بھی منفی پروپیگنڈے پر کہا ہے کہ ایسی باتوں پر میڈیا کو شرم آنی چاہیے، پھر تو ساری بھارتی ٹیم بھی غدار ہوئی جس نے عمران خان کے لیے بیٹ سائن کیا ہے۔

barkha dutt

@BDUTT
What is this absolute CRAP. If attending Imran Khan’s swearing in is anti national, is our entire cricket team treacherous because they signed a bat for him ? Aren’t journalists seriously ashamed of mouthing this bakwas .. shameful.

TIMES NOW

@TimesNow
Gavaskar puts India first. Turns down Imran’s invite. ‘Desh’ not ‘dost’ priority. Message for Sidhu and Cong. Pro-Imran lobby is on test. Will Sidhu dump Imran too?@madhavgk on #SidhuLearnFromSunny

7:47 PM – Aug 12, 2018
8,880
4,729 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی اور بھارتی ٹیم کے دستخطوں والا ’بلا‘ تحفے میں پیش کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں