42

فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو’ کا کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر

راچی: سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ کا کراچی میں رنگا پریمیئر منعقد ہوا جس میں فلمی ستاروں نے شرکت کی، فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں رومینس اور کامیڈی پر مبنی فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو کا پریمیئر کراچی کے مقامی سنیما میں سجایا گیا، ریڈ کارپیٹ، جہاں فلمی ستاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر فلمی ستاروں کا کہنا تھا کہ امید ہے فلم شائقین کو بے حد پسند آئے گی، فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ پارٹ ون کی طرح جوانی پھر نہیں آنی کا دوسرا پارٹ بھی کامیڈی سے بھرپور ہے، فلم کی شوٹنگ پاکستان سمیت تین ممالک میں کی گئی ہے۔

جوانی پھر نہیں آنی ٹو کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفی، کبریٰ خان، ماورا حسین، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ثروت گیلانی اور عظمیٰ خان شامل ہیں۔

قبل ازیں جوانی پھر نہیں آنی ٹو کے فنکاروں نے زندہ دلان لاہور کے ساتھ وقت گزارا، سیلفیاں بنوائیں اور آٹوگراف بھی دئیے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فلم کا نیا گانا ’عشق ہوا جو طاری‘ جاری کردیا گیا، گانے کی گلوکارہ کوئی اور نہیں بلکہ مقبول ترین گلوکارہ مومنہ مستحسن ہی

گانے کو مومنہ مستحسن نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا ہے۔ اس کی شاعری شکیل سہیل جبکہ موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

خیال رہے کہ یہ 2015 کی مقبول ترین فلم جوانی پھر نہیں آنی جس کے ٹریلر اور گانے فلم کی ریلیز سے قبل ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں، چند روز قبل ہی ایک اور گانا ’آیا لاڑیے‘ ریلیز کیا گیا تھا، جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں