45

سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری اسٹیڈ نیوزی لینڈ کے کوچ مقرر

ویلنگٹن: سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری اسٹیڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا۔

کیویز کے کوچ مائیک ہیسن نے جون میں استعفی دے دیا تھا اب ان کی جگہ 46 سالہ گیری اسٹیڈ کو نیوزی لینڈ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے جن کا پہلا اسائنمنٹ اکتوبر میں پاکستان کے خلاف سیریز ہے۔

گیری اسٹیڈ ڈومیسٹک کرکٹ میں کنٹربری کی طویل عرصہ تک کوچنگ کر چکے ہیں وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ہائی پرفارمنس کوچ بھی رہے ہیں۔

گیری اسٹیڈ کی کوچنگ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں