42

پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کے لیے کوشاں ہیں، احسان مانی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہی کرائے جائیں، کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، لاہور میں نئے پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں تقریباً900کے قریب ملازمین ہیں۔

دنیا بھر میں اتنے ملازمین کسی کرکٹ بورڈ میں نہیں ہوتے، ادارے کی بہتری کیلئے بورڈ کے آئین میں کچھ تبدیلیاں لانی ہوں گی، کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل بنائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ریجن کی ایسوسی ایشن کو پاور فل بنائیں گے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ساتھ لے کر چلیں گے جبکہ بورڈ ملک کے8اسٹیدیمز چلا رہا ہے لیکن یہ کام تو ایسوسی ایشن کا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ احتساب چیئرمین سے شروع ہوتا ہے اور میں کسی بھی سوال کا جواب دینے کو تیار ہوں، پی ایس ایل سیزن فور میں پاکستان میں8میچزہوں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے واضح طور پر کہا کہ سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کی منت سماجت نہیں کریں گے، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، ہمیں نوجوانوں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہئے، سینئر کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
واضح رہے کہ احسان مانی اگلے3برس کے لئے نئے چیئرمین پی سی بی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، وہ بورڈ کے33ویں چیئر مین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں